ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان احتجاج:آج سے مکمل طورپربند ہوگا دہلی-نوئیڈا کاچلہ بارڈر: کسان لیڈران کااعلان 

کسان احتجاج:آج سے مکمل طورپربند ہوگا دہلی-نوئیڈا کاچلہ بارڈر: کسان لیڈران کااعلان 

Tue, 15 Dec 2020 22:56:11    S.O. News Service

نئی دہلی، 15 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے تین نئے زرعی کالے قوانین کے خلاف 20 دن سے احتجاج کررہے کسانوں نے بدھ کے روز دہلی-نوئیڈا روڈ پر چلہ سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس کے دوران کسان لیڈران نے منگل کے روز کہا کہ جنگ ایسے دور تک پہنچ چکی ہے جہاں ہم جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران کسان لیڈر اندریجیت دیگھی نے کہا کہ لوگ 20 دسمبر کو دیہاتوں، بلاکوں میں احتجاج کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مظاہرہ پیر کو ملک کے 350 اضلاع میں کامیاب رہا، کسانوں نے 150 ٹول پلازوں کوفری کرایا۔کسان لیڈر اندریجیت سنگھ نے کہا کہ ہم اس تحریک کو مزید وسیع تر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی زرعی بلوں کو فروغ دینے کی مہم شروع کر رہی ہے۔

اندریجیت نے کہا کہ یہ ایک تاریخی تحریک ہے اور کسانوں کے اتحاد کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش ناکام ہوگی۔اندریجیت سنگھ نے کہا کہ کل 150 ٹول پلازے فری تھے، گاؤں کے 350مقامات پر احتجاج ہوئے تھے، اس نے حکومت کو چونکا دیا ہے۔ اب اس نے افواہ پھیلانے کے لئے ایس وائی ایل کا معاملہ اٹھایا ہے، 21 دن میں پانی مانگ رہے ہیں، یہ ایک تاریخی تحریک ہے۔ اس کا اتحاد نہیں توڑا جاسکتا، یہ کامیاب ہونے والا نہیں ہے۔ کارپوریٹس کو پہلے سے منصوبہ بندی کرکے بنائے گئے قانون مل گئے۔


Share: